ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اورنگ زیب سے بہتر حکمراں تھے چھترپتی شیواجی، مولانامحمود مدنی کا بیان

اورنگ زیب سے بہتر حکمراں تھے چھترپتی شیواجی، مولانامحمود مدنی کا بیان

Sat, 14 Sep 2019 11:06:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں جمعیۃ علما ء ہند (م) کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے  ایک طرف اپنے چچا مولانا ارشد مدنی کی موہن بھاگوت سے ہوئی ملاقات کا استقبال کیا ہے، وہیں  انھوں نے کہا ہے کہ سماج کے دونوں طبقوں میں لگاتار بات چیت ہونی چاہئے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ مولانا محمود مدنی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’اگر مجھے حکمراں کی شکل میں اورنگ زیب اور چھترپتی شیواجی کو نمبر دینے ہوں تو میں اورنگ زیب کو دس میں سے آٹھ نمبر دوں گا جب کہ  چھترپتی شیواجی کو دس میں دس نمبر دوں گا، اور ایسا اس لئے کیونکہ چھترپتی شیواجی نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔‘‘

مولانا محمود مدنی نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کے ماحول کے تعلق سے بھی باتیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں امن کا ماحول رہے گا تو مسلمان اپنی محنت کے دم پر آگے بڑھنے کے اہل ہوں گے  اور ان کی ترقی کے لئے ملک میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے بجائے ہمیں حال پر توجہ دینی ہو گی کیونکہ جب حالات تبدیل ہوتے ہیں تو سوچ بھی تبدیل ہوتی ہے۔

مولانا محمود مدنی نے اس گفتگو میں کہا کہ سَنگھ نے بڑا دل دکھانے میں بہت دیر کر دی، پھر بھی یہ سنہرا موقع ہے اور سبھی کو باہمی بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، اور بات چیت کے راستے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئے۔ محمود مدنی نے کہا کہ موہن بھاگوت کا یہ بیان کہ مسلمانوں کے بغیر ہندوتوا ادھورا ہے، کافی حوصلہ افزا ہے اور یہ کہہ کر انہوں نے کئی قدم آگے برھا دیے ہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ لگاتار بات چیت ہوتی رہنی چاہئے۔


Share: